صدراتی استثنیٰ،آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمےکی سماعت روک دی گئی

صدراتی استثنیٰ،آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمےکی سماعت روک دی گئی
کیپشن: صدراتی استثنیٰ،آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمےکی سماعت روک دی گئی

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی۔

فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہٰذا استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News