ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹبہ سلطان پور نے چک نمبر 166 کے رہائشی اللہ رکھا اوڈ کو گرفتار کرلیا۔ اللہ رکھا اوڈ سے پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ شب شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش کی تھی۔ ایس ایچ او راشد ندیم جٹ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔