لاہور ( پبلک نیوز) ایک طرف کورونا کی نئی لہر کا خطرہ تو دوسری طرف لاہور میں ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو انتظامیہ نے گیٹ کو تالے لگا دیئے۔ شہریوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی بینر آویزاں کر دیئے کہ ویکسین اب اسپتال سے لگوائیں۔ ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر بند کرنے پر شہریوں نے بھی غصے کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اتنی دور سے ویکسین لگوانے آئے اور یہاں تالے لگے ہیں۔ ڈی ایم ایس ایکسپو کورونا فیڈ ہسپتال ڈاکٹر بلاول حسین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اندر کام کررہے ہیں مگر ایکسپو انتظامیہ نے تالا لگا دیا اور لوگوں کو اندد بھی نہیں انے دیا جارہا۔ بغیر نوٹیفکیشن کہ ایکسپو انتظامیہ نے تالے لگائے ہیں۔ اوپی ڈی کے ساتھ ویسکیسن بھی بند کردی گئی ہے ۔