پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،30نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،30نومبر 2021
وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری۔ نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردئیے۔ ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کر دیا محکمہ مال، صحت اور پولیس کے 6 رشوت خور افسران رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ہزاروں روپے رشوت برآمد ، مقدمات درج کرلئے گئے۔ راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی متوقع صورتحال۔ اسلام آباد میں موسم بدستورخشک اورسرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستورخشک رہے گا الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب 20 دسمبرکو ہوگا جبکہ این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو 3 اور 4 دسمبر کی درمیانی شب انتخابی مہم روکنے کی ہدایت کردی

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔