وزیر اعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے، دونوں قائدین کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردیوں کی آمد کے پیش نظر امدادی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں قائدین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز بنانے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ دونوں قائدین نے معاشی بہتری، عوام کے ریلیف اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔