جہلم : کالعدم جماعت کی ریلی روکنے کیلئے خندقیں کھودنے کا فیصلہ

جہلم : کالعدم جماعت کی ریلی روکنے کیلئے خندقیں کھودنے کا فیصلہ

جہلم: ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کی ریلی کو روکنے کے لیے خندقیں کھودنے کا پلان مرتب کر لیا گیا . جی ٹی روڈ کے پانچ مختلف مقامات پر خندقیں نکالی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق خندقیں کھودنے کے لیے کرینیں نایاب ہوچکی ہیں۔ مختلف شہروں سے کرینیں حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیںجی ٹی روڈ بند ہونے کی وجہ آئل ٹینکرز اور غذائی اجناس کے ٹرکوں کی آمدورفت بند ہوچکی ہے جبکہ جہلم ضلع میں پٹرول پمپس بند ہوگے۔غلہ منڈی میں میں‌بھی غذائی اجناس کی قلت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

جہلم میں پٹرول ایجنسیاں 250 سے 400روپے تک فی لیٹر بلیک میں فروخت کر رہی ہیں جبکہ منڈیوں میں فروٹ اور سبزی سمیت تمام کھانے پینے والی اشیاء نایاب ہو چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ آج بھی بند رہیں گے. دریاے جہلم کے دونوں پلوں پر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ مظاہرین کو جہلم پل پر ہر صورت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تیاریاں مکمل ہیں.

دوسری جانب صادق آباد میں‌ کالعدم جماعت کے حق میں مظاہرہ کرنے پر سات افراد گرفتار کر لیے گئے. مظاہرین کو رات بھر پولیس نے چھاپے مارکر گرفتار کیا. فورتھ شیڈول میں شامل تین افراد کو بھی نظر بند کر لیا گیا ہے.جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم جماعت کے چار افراد گھروں سے غیر حاضر ہیں. پولیس نے چاروں افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئےہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔