’جتھے ریاست کے آگے کھڑے نہیں ہوسکتے‘

’جتھے ریاست کے آگے کھڑے نہیں ہوسکتے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی پی ایل کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے۔ علماء کرام آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا صبر کر سکتے تھے کر رہے ہیں۔ اس طرح کے جتھے ریاست کے آگے کھڑے نہیں ہو سکتے۔ کالعدم ٹی ایل پی نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے رسولﷺ کے نام کا استعمال کیا۔ کالعدم تحریک لبیک کا ایجنڈا ملک کے اندر فساد پھیلانا ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں علماءکرام آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم سڑکوں پر خون بہتا نہیں دیکھنا چاہتے، ہم امن کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہم نے بڑی بڑی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی ہے۔ اس طرح کے جتھے ریاست کے آگے کھڑے نہیں ہو سکتے، نہ ہی انہیں برداشت کریں گے۔ تصادم کی فضاء قائم کرنا اسلام کو نقصان پہنچانے کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ ہم نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا، جتنا صبر کر سکتے تھے وہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا اور سیرت النبیﷺ کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے۔ ہم اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، اس طرح کے فتنے اسلام کے خلاف سازش ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔