’مبارک ہو! اللہ نے آپ کو انٹرنیشنل صادق و امین بنا دیا‘

’مبارک ہو! اللہ نے آپ کو انٹرنیشنل صادق و امین بنا دیا‘
لاہور(ویب‌ڈیسک)‌مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی صدر مسلم لیگ ن میاں محمدشہباز شریف سے خوش گوار ملاقات، کہا مبارک ہو آپ کو تو اللہ میاں نے انٹرنیشنل صادق و آمین بنادیا ہے . مریم نواز اور شہباز کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں مریم نواز نے شہباز شریف کو برطانیہ سے کلین چٹ ملنے پر مبارک باد دی، دونوں کی ملاقات کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں مریم نواز نے اپنے چچا سے کہا کہ مبارک ہو آپ کو تو اللہ میاں نے انٹرنیشنل صادق و آمین بنادیا ہے . دوسری جانب ایک اور بیان میں مریم نواز نے اپنے ترجمان محمد زبیر کی وائرل ویڈیو سے متعلق مؤقف سامنے رکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن وہ میرے ترجمان رہیں گے۔ مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ان کے ترجمان محمد زبیر کو کافی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔