سوات کا تاریخی ’سفید محل‘

سوات کا تاریخی ’سفید محل‘
صمد انجم سوات کے تاریخی محل سفید محل سوات کے بادشاہ میاں گل عبدالودود نے گرمائی صدر مقام کے لیے تعمیر کرایا تھا۔ اس محل میں جو سنگ مرمر استعمال ہوئے ہیں یہ جے پور انڈیا سے منگوائے گئے تھے اور اس میں استعمال ہونے والا سنگ مرمر تاج محل میں بھی میں استعمال ہوا ہے۔ سیدوشریف سے 13 کلومیٹر کے فاصلہ پر مرغزار میں واقع سفید محل کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ یہ سوات کے بادشاہ میاں گل عبدالودود العروف باچا صیب نے 1941 میں بنایا تھا۔ آج بھی سیاح اس تاریخی محل کو دیکھنے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔ اس محل میں جو سنگ مرمر استعمال ہوا ہے یہ جے پور انڈیا سے منگوایا گیا تھا اور یہ وہی سنگ مرمر ہے جو آگرہ کے مقام پر واقع تاج محل میں بھی استعمال ہوا ہے۔ اس خوبصورت مقام کو دیکھنے کے بعد سیاحوں سے سوات کے حوالے سے جب بھی پوچھا جائے تو ان کے خیالات کا اظہار ایک عجب سی خوشی سے لبریز ہوتا ہے۔ یہاں پر آنے والے سیاحوں کو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ یہاں پر موجود تہذیب اور تاریخ بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ لہذا سیاحوں اسٹیٹ دور کی تاریخ کے ساتھ ساتھ مرعزار کے دلفریب موسم اور جادوئی نظاروں سے خوب لطف اٹھاتے ہیں۔ بلاشہ سیاح پاکستان کے اس خوبصورت مقام سے جڑی یادوں کو اپنے ذہنوں میں محفوظ کر کے لے جاتے ہیں اور ان یادوں کو اپنی زندگی کے رنگوں میں شامل کرتے رہتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔