ایون فیلڈ ریفرنس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کو بری کر دیا

ایون فیلڈ ریفرنس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کو بری کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا. تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہوئی۔ ایون فلیڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گیئں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیاہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا . یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو ٹوٹل آٹھ سال اور کی کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی.اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 2018 میں سزا سنائی تھی. اس سے قبل دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم پبلک نالج یا کسی کی سنی سنائی بات پر فیصلہ نہیں کر سکتے، مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں اس لیے ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ اور نیب کے تفتیشی افسر کے دئائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایون فیلڈ کیس میں ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سز اسنائی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔