لاکھ بار بتاچکے پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے،امریکا

لاکھ بار بتاچکے پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے،امریکا
واشگنٹن: امریکا نے ایک بار پھر سے یہ واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور یہ ہم لاکھ بار بتاچکے ہیں۔ میتھیو ملر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار ہم پاکستان میں اس تبدیلی کو لے کر بات کرچکے ہیں۔ پاکستان میں الیکشن سے متعلق سوال پر ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان الیکشن کے دوراہے پر ہے اور ہم اس معاملے میں کوئی پوزیشن نہیں لیتے ہماری پالیسی واضح ہے، ہم آزاد اور شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں، اس معاملے میں ایک طرفہ یا کسی دوسرے کو پوزیشن نہیں دیتے۔ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ہم بارہا یہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے، ہم متعدد مسائل پر اکٹھے کام کرتے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔