ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی نامعلوم نوجوان لڑکے کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر وضاحت دے دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
ان ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو ہرے رنگ کی فراک، زیورات اور خوبصورت میک اپ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ لڑکے نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
دانیہ کی ان ویڈیوز کا سامنے آنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی۔
صارفین کا ان ویڈیوز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لڑکا دانیہ کا شوہر ہو سکتا ہے۔
زیرِ گردش افواہوں کے درمیان دانیہ اور حکیم شہزاد کی طلاق سے متعلق بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
ان سب افواہوں کی تدید کرتے ہوئے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی منفی باتیں کرنے والے سب صارفین لکیر کے فقیر ہیں۔
حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ میں نے دانیہ شاہ کو 20 ہیکٹر زمین دی ہے، دو کروڑ مالیت کی گاڑی، آدھا من سونا دیا اور 15 شوٹر دے رکھے ہیں وہیں پر میں نے یہ لڑکا دانیہ شاہ کو بطور ملازم رکھ کر دیا ہے، یہ لڑکا خواجہ سرا اور میری اہلیہ کا کیمرہ مین ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں ایک آزاد خیالات کا مالک ہوں، دانیہ میری بیوی تھی، ہے اور رہے گی، دانیہ شاہ میری بیوی ہوتے ہوئے اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہے جیسے اُس کو جینی چاہیے، یہ اُس کا حق بنتا ہے۔
حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ اپنی مرضی کے مطابق جو کرے اُس کو پورا حق اور میری طرف سے اجازت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ اس لڑکے کے ساتھ ویڈیوز بنا رہی ہے اور ماڈلنگ کر رہی ہے تو مجھے اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔