این اے 249:” ایک تیر سے اتنے شکار“

این اے 249:” ایک تیر سے اتنے شکار“

کراچی(پبلک نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد، کہتے ہیں ایک تیر سے اتنے شکار۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 249 کی جیت پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ "یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!" بلاول بھٹو زرداری نے غیرحتمی گوشواروں پر مشتمل فارم 47 بھی ٹویٹر پر شیئر کر دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پر شیئر فارم 47 میں پی پی پی کو حاصل کردہ کل ووٹوں کی تعداد اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح نشان زد ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پر شیئر فارم 47 کے مطابق پی پی پی نے 21.64 فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کئے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کراچی کے عوام نے گذشتہ 2 انتخابات میں میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔ یہ فتح واقعتا تمام حقیقی جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔

یاد رہے کہ 276 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16156 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔ نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15573 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔