خیرپور ( پبلک نیوز) پیروسن میں آواره کتوں کے کاٹنے سے سالا 60 معمر شخص جاں بحق۔ علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیروسن میں آواره کتوں کے کاٹنے سے 60 سالا معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔ کھیت کو پانی دینے کے لئے جانے والے عمر رسیدہ شخص صاحب خان شیخ کو کتوں نے نوچ نوچ کر کھا لیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
اس سے قبل کوٹڈیجی کے نواحی گاؤں علی بخش حاجانو میں میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 6 سالہ آفتاب شر پر دس سے زائد آوارہ کتوں نے حملہ کیا تھا، آوارہ کتوں کے حملے سے 6 سالہ بچہ آفتاب شدید زخمی ہوگیا جسے کوٹڈیجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔