بلوچستان کو سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ منافع کی ادائیگی کر دی گئی

بلوچستان کو سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ منافع کی ادائیگی کر دی گئی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ منافع تقسیم سے متلعق وزارتِ پٹرولیم نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاق نے بلوچستان حکومت کو سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ کے تحت 30 کروڑ 50 لاکھ روپے بطور منافع کا حصہ دے دیا۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق منافع کے شئر کا چیک سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد احیاء لدین نے چیف سکریٹری بلوچستان کو پیش کیا۔ سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ کے ذریعے ہزاروں مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ سینڈک کمپنی نے مقامی آبادی کو صاف پینے کا پانی اور بجلی بھی مہیا کی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سینڈک کمپنی نے علاقے میں صحت و تعلیم کے شعبے میں مالی مدد فراہم کی۔ پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس، قدرتی وسائل کے ڈویلپمینٹ منصوبوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔