پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،30اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،30اپریل 2021

اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12.38 روپے فی کلو گرام کمی

ایچ سی سی اور جامعات کے سربراہان کا اے 2 کے طلبہ کو خزاں سمسٹر میں عارضی داخلے دینے پر اتفاق، ہر صوبے اور علاقے سے وائس چانسلرز کے نمائندگان پر مشتمل کورونا اوورسائیٹ کمیٹی کا اتفاقشہر قائد میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی، دو غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کر دیئے گئے

سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ منافع تقسیم سے متلعق وزارتِ پٹرولیم نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاق نے بلوچستان حکومت کو سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ کے تحت 30 کروڑ 50 لاکھ روپے بطور منافع کا حصہ دے دیا

بھارت میں کورونا کے وار مزید تیز ہو گئے، ایک روز میں مزید 3 ہزار 501 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ایک روز میں مزید 3 لاکھ 86 ہزار 925 افراد متاثر ہوئے۔ وبا کے بعد کسی بھی ملک کے یہ اب تک سب سے زیادہ یومیہ کیسز ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔