لاہور ( پبلک نیوز) آئی جی پنجاب نے 6پولیس افسران کے تقرروتبادلے کردئیے، تقرریوں اورتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین سید علی رضا کو اے آئی جی ڈسپلن پنجاب تعینات کردیا گیا۔ عمران کرامت بخاری ایس پی ہیڈ کوارٹر ایلیٹ فورس پنجاب لاہور تعینات کر دیئے گئے۔ انور سعید طاہر کو ڈی پی او منڈی بہاوالدین کا عارضی چارج سونپ دیا گیا۔
غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی ہیڈ کوارٹر گوجرانولہ تعینات کر دیئے گئے۔ تصور اقبال کی تعیناتی بطور ایس پی انویسٹیگیشن حافظ آباد کی گئی ہے جبکہ نوید اجمل ایس پی انوسٹی گیشن برانچ ٹو پنجاب تعینات کیے گئے ہیں۔