آئی جی پنجاب کا ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری عمر شیخ کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

آئی جی پنجاب کا ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری عمر شیخ کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری محمد عمرشیخ کو صوبہ بدر کر دیا۔ عمرشیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، نوٹیفکیشن جاری۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے محمد عمر شیخ اس سے قبل سی سی پی او لاہور اور متازع بیانات دیتے رہے ہیں۔ عمر شیخ کو آئی جی پنجاب نے فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عمر شیخ کو سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف بیانات دینے کی وجہ سے صوبہ بدر کیا گیا۔ عمر شیخ کے خلاف بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔ سیکٹریری لیول کا آفیسر عمر شیخ کے خلاف انکوائری کرے گا۔ عمر شیخ کے خلاف ہوم سیکریٹری نے انکوائری کا حکم دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔