تفصیلات کے مطابق گولڈن مین کو اسلام آباد میں غنڈوں کے ایک گروپ نے سڑک پر مار پیٹ کی اور بعد میں جب وہ شکایت درج کرانے تھانے گیا تو پولیس نے اس پر تشدد کیا۔ گولڈن مین کو حال ہی میں ” سٹیل مین” کی طرف سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، جو کہ اسلام آباد کے گولڈن مین کی طرح کام کرنے والا ہی ایک اور شخص ہے۔Memories ???? with @hamzashafqaat & @Islamabadians pic.twitter.com/fjQY4br1aU
— Golden Man of Islamabad (@goldenmanofisb) April 29, 2022
خیال رہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کی جانب سے محمد احسن کو اسلام آباد کے گولڈن مین کے اس کام پر اجازت نامہ اور تعریفی خط دیا گیا تھا۔ دوسری طرف اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ گولڈن مین کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس لیا ۔ ایس ڈی پی او کوہسار کو شکایت کنندہ کو دفتر بلا کر انکوائری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے کہ جس پر انہوں نے گولڈن مین کی شکایت کی داد رسی کی اور ہر جائز کام میں پولیس کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔آیا تھا امیروں کی بستی میں تھوڑا نام کمانے۔۔
— Golden Man of Islamabad (@goldenmanofisb) April 26, 2022
بڑا عجیب تھا قانون اس شہر کی شناخت ہی چرا لی۔۔#dcislamabad #islambadians #goldenmanofisb @hamzashafqaat pic.twitter.com/EZYdwffpJ5
ایک اور بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ گولڈن مین کی شکایت پر دو پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گولڈن مین اور سلور مین کے باہمی تنازعے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور سدباب کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔گولڈن مین کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد کا فوری نوٹس۔SDPO کوہسار کو شکایت کنندہ کو دفتر بلا کر انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر SDPO کوہسار نے گولڈن مین کی شکایت کی دادرسی کی اور ہر جائز کام میں پولیس کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔@goldenmanofisb pic.twitter.com/fPd3aJWuuF
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 26, 2022