'عمران خان نے کال دی تو لوگوں کا سمندر نکلے گا'

'عمران خان نے کال دی تو لوگوں کا سمندر نکلے گا'
اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ایسا کوئی کام نہیں کرے گا جس سے ملک کو نقصان ہو، میرا خیال ہےعمران خان مئی میں اسلام آباد کی کال دے گا،جس دن عمران خان نے کال دی لوگوں کا سمندر نکلے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن چکےہیں، باپ اور بیٹے پر فرد جرم کی تاریخ لگی ہوئی تھی، یہ حکومت امپورٹڈ کے ساتھ سلیکٹڈ بھی ہیں، مئی سیاست کے لیے اہم مہینہ ثابت ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو شدید خطرات ہیں، پاک فوج نے اس ملک کی سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں،میں تو پہلے سے ہی کہتا تھا کہ ن میں ش نکلے گی سب میرا مذاق بناتے تھے، بتائیں ن لیگ ملک میں کہاں نظر آرہی ہے، یہ دنیا میں جہاں جائیں گے ٹماٹر اور گندے انڈے پڑیں گے، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو پھر یہ کیا کریں گے۔ حمزہ شہباز آپ میرے بچوں کی طرح ہیں،آپ ٹریپ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہے، عمران خان ایسا کوئی کام نہیں کرے گا جس سے ملک کو نقصان ہو، میرا خیال ہےعمران خان مئی میں اسلام آباد کی کال دے گا،جس دن عمران خان نے کال دی لوگوں کا سمندر نکلے گا، عمران خان کو لانے کے لیے بھرپور کوشش کررہاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہتےہیں ایسے حالات پیدا ہوں عمران خان دوبارہ آئیں، اب 126دن کا دھرنا نہیں آر یا پار ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔