رینالہ خورد میں پاکستان اینیمل ایڈنٹیفیکشن اینڈ ٹریسیبلیٹی سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کیپشن: رینالہ خورد میں پاکستان اینیمل ایڈنٹیفیکشن اینڈ ٹریسیبلیٹی سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پبلک نیوز: سنٹر آف ایسکیلنس فار بواین جنٹکس، رینالہ خورد میں پاکستان اینیمل ایڈنٹیفیکشن اینڈ ٹریسیبلیٹی سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منسڑ  آف ایگر کلچر اینڈ لائیو سٹاک (پنجاب)  سید محمد عاشق حسین شاہ کرمانی کی بطور  مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ میجر جنرل شاہد محمود، ڈائریکٹر جنرل ریماونٹ ویٹرنری اینڈ فارمز کی شریک ہوئے۔

سی ای بی جی کمانڈنٹ بریگیڈیئر محمد علی رضا نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایسکیلنس فار بواین جنٹکس کا مقصد اعلیٰ نسل کی گائیوں کے ایمبریو کی افزائش اور نشونما ہے۔

تقریب میں ملک بھر سے آئے نامور ویٹرینرین اور فارمرز نے بھی شرکت کی۔سی ای بی جی پاکستان میں ان وٹرو ایمبریو پروڈکشن کا ادارہ ہے۔

شرکاء نے تقریب کے آخر میں ریماونٹ ویٹرنری اینڈ فارمز کور خصوصاََ سی ای بی جی کی ویٹرنری کے شعبے کی خدمات کو سراہا۔

Watch Live Public News