ویب ڈیسک: امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایریزونا یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔
تاہم اب گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئیں ہے،جس میں مسلح افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔