سونے کی قیمت میں سینکڑوں نہیں ہزاروں کی ریکارڈکمی

سونے کی قیمت میں سینکڑوں نہیں ہزاروں کی ریکارڈکمی
کیپشن: Gold Price decrees
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، خریداروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں نہیں ہزاروں کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 2296 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے کا تھا، 10گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار تھی۔