(ویب ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ، ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم دلفریب ہوگیا ہے۔
بادل برسنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔ شہر میں بارش برسنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا اوردرجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔