ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی گلوکارہ کی ملاقات پر تنازع

ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی گلوکارہ کی ملاقات پر تنازع

واشگٹن(ویب ڈیسک) گلوکارہ اور سوشل میڈیا سٹار ایڈیسن رائے نے یو ایف سی 264 میں ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔

مشہور گلوکارہ اور سوشل میڈیا سٹار ایڈیسن رائے نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے بارے میں گردش کرنے والے دعووں کے حوالے وضاحت پیش کر دی ہے۔ ایڈیسن رائے نے لاس اینجلس ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یو ایف سی ایونٹ میں ٹرمپ کو مبارکباد دینے کی ویڈیو پر وضاحت جاری کی کہ وہ وہ سابق صدر کی حامی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ کی حمایت نہیں کرتی۔ اور اگر کوئی کرتا ہے ، تو یہ اس کی رائے ہے اور میں ہر ایک کی رائے کا احترام کرتی ہوں، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کبھی کسی سابق صدر سے ملیں، وہ دوستانہ شخص ہیں اور میرے خیال میں زیادہ تر لوگ اس بات پر مجھ سے اتفاق کریں گے۔

انہوں نے کہا کسی کو اپنا تعارف کروانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اس شخص کی ہر بات سے اتفاق کرتی ہوں۔واضح رہے کہ گلوکارہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتی رہی ہیں تاہم اس ملاقات نے انکے لیے ایک تنازع کھڑا کر دیا تھا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اب سابق امریکی صدر کی حمایت کیوں کر رہی ہیں؟

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔