صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے

صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے
کراچی ( پبلک نیوز ) صوبہ سندھ میں تقریبا ڈیڑھ ماہ کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی دھمکی رنگ لے آئی، عملے کو سو فیصد ویکسی نیشن اور طلبا کو پچاس فیصد حاضری کے ساتھ یہ اجازت دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں گزشتہ ماہ 16 جولائی کو عالمی وبا کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، سکول اور یونیورسٹیوں کیلئے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں کہ عملے کی سو فیصد ویکسی نیشن اور طلبا کی پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی عمل جاری رکھا جائیگا، حکومت سندھ کی طرف سے یہ فیصلہ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کی طرف سے احتجاج کی کال پر کیا گیا تھا۔ صوبائی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایس او پیز کے مطابق سکول ہفتے میں چھ روز کھولے جائیں گے، طلبا کو پچاس فیصد حاضری کے فارمولے کے تحت بلایا جائے گا جس کے مطابق ہر طالبعلم کو تین روز کیلئے سکول بلایا جائے گا، بچوں کے والدین کو بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایایت کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News