’موقع ملا تو کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنا دیں گے‘

’موقع ملا تو کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنا دیں گے‘
کراچی(پبلک نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کو جنوبی ایشیاء کا پیرس بنا دیں گے. شہباز شریف نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جلد باز کہلاتا ہوں، میں نے ایک بار جذبات میں آ کر کہہ دیا تھا کہ 6 ماہ میں اندھیرے ختم نہ ہوئے تو میرا نام شہباز شریف نہیں ،پھر میڈیا نے کہا شہباز شریف اپنا نام بدلو، اگر عوام نے موقع دیا تو کراچی کے حالات بدل دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم مزارقائدپرحاضرہوئے ہیں، قائد ابدی نیندسورہے ہیں، ان کی جدوجہدکی وجہ سے اللہ نے ہمیں پاکستان عطافرمایا، قانون کی حکمرانی کے لئے ملک بنا، اپنی قابلیت اورمحنت کے بل بوتے پرپاکستان بنے گا. انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ویلفیئراسٹیٹ کاخواب دیکھاتھا، تعبیربھی پیش کی تھی، ہم مزارپرکھڑے شرمندہ ہیں، ہم نے نہ صرف قائدکے فرمودات کوفراموش کیا بلکہ قائدکاپاکستان دولخت ہوگیا. صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ وہ ملک جس نے اسلامی دنیامیں جھنڈاگاڑناتھا، اقوام عالم میں اپنا لوہامنوانا تھا نہیں منواسکے، پوری قوم صدق دل سے متحد ہو ، ہم اپنا کھویا ہوامقام حاصل کریں گے، یہ تمام نیتیں لیکرن لیگ کاوفد قائد کے پاس آیا ہے. شہبازشریف نے کہا کہ اپنے دورمیں پانچ مرتبہ مزارقائد پرحاضری دی، گرین لائن ہماراتحفہ ہے، اربوں روپے فنڈزدیئے، بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، چاہتے ہیں کہ وسائل کی تقسیم منصفانہ ہو اور اس میں بندربانٹ نہ ہو، لاکھوں شہدا نے پاکستان کے لئے قربانیاں دیں انکی روحیں تڑپ رہی ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چھوٹےصوبوں کو نہیں بھلایا، جب تک چھوٹے صوبے پنجاب کےساتھ ترقی میں نہیں ہونگےتو یہ ملک کی ترقی نہیں کرے گا.گرین لائن کراچی ن لیگ کا تحفہ ہے، نوازشریف کی قیادت میں سندھ کےلئے فنڈز دیئے گئے، لوڈشیدنگ کےاندھیرے کم کیے، لوڈشیڈنگ جادو ٹونےسےختم نہیں ہوئی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔