پاکستان میں سیلاب، چینی قیادت کا پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی

پاکستان میں سیلاب، چینی قیادت کا پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی
چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نےپاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر پاکستان کی قیادت اور عوام سے افسوس اور بھرپور یک جہتی کا اظہارکیا ہے۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کے صدر اور وزیراعظم کاخصوصی پیغام صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کو پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر پاکستان کی قیادت اور عوام سے افسوس اور بھرپور یک جہتی کا اظہارکیا ہے۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کے صدر اور وزیراعظم کاخصوصی پیغام صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کو پہنچایا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ضح رہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ چین کی طرف سے25000 خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا گیا ہے۔ چینی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی ۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ۔ چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کو چین کے سفیر کی کراچی سے واپسی پر باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔