شیر منتقل کرنے والے مالک کے جھوٹ کا پول کھل گیا ،وائلڈ لائف حکام کا دعویٰ

شیر منتقل کرنے والے مالک کے جھوٹ کا پول کھل گیا ،وائلڈ لائف حکام کا دعویٰ
کراچی: شارع فیصل پر پالتو شیر کے گشت کا واقعہ،وائلڈ لائف حکام کی شیر کے مالک سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف حکام نے شیر کے مالک سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،کچھ ہی دیر بعد عدالت میں پیش بھی کیا جائے گا۔ عوام الناس کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے،غیر قانونی طور پر درندہ پالنے سمیت دیگر دفعات مقدمے میں شامل، وائلڈ لائف حکام کا دعویٰ ہے کہ شیر کے مالک شمس الحق کے پاس کوئی پرمٹ نہیں ہے ، شیر اور کچھوے کی بیماری سے متعلق دیا گیا بیان بھی جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی تحقیق کے مطابق انتہائی بوسیدہ پنجرے میں شیر کو منتقل کرنا اس کے فرار کا سبب بنا ہے۔ ملزم شمس الحق کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، جس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزموں نے گارڈن کے رہائشی علاقے میں شیر رکھا ہوا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔