گجرات: امریکہ سے آئی خاتون کو کرایہ دار نے زندہ جلا دیا جس کے باعث متاثرہ خاتون جان کی بازی ہار گئی. پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں 42 سالہ امریکی خاتون کو کرایہ دار نے زندہ جلایا، ایک ماہ قبل مقتولہ اپنے دو بیٹوں کیساتھ پاکستان واپس آئی تھی، کرایہ دار کامران سے امریکی خاتون نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، امریکی خاتون کو 12 سال قبل پہلے شوہر سے طلاق ہوگئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ پلٹ بیٹے کی مدعیت میں کرایہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا 65 فیصد سے زائد جسم کا حصہ جھلس گیا تھا، مقدمے میں نامزد کرایہ دار ملزم کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے،اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہونگے جبکہ امریکی خاتون کے نمونے لاہور فرنزاک کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔