بڑی خبر، تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا

بڑی خبر، تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک:بارش کے باعث کراچی میں  اسکول  اور حیدر آباد میں تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ موسمیات،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے مشاورت کے بعدکیا گیا ہے,کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہناتھا کہ جمعہ کو کراچی کے سرکاری اور نجی تمام اسکول بند رہیں گے، کراچی انتظامیہ نے جمہ 30 اگست کو کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے ۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کی ایڈوائزری کی روشنی میں تمام  اضلاع میں واقع گورنمنٹ اور پرائیویٹ تما م اسکولز بند رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

بروز جمعہ حیدرآباد ضلع  میں بھی  تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حیدرآباد ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی اردو یونیورسٹی میں کل ہو نیوالے ایڈمیشن ٹیسٹ بارشوں کے باعث موخر کردیئے گئے،ڈائریکٹر ایڈ میشن ڈاکٹر محمد راشد  کا کہناتھا کہ ایم فل، ایم ایس اینڈ پی ایچ ڈی کے ہو نیوالےایڈمیشن ٹیسٹ حالیہ بارشوں کے باعث موخر کئے۔

 ڈائریکٹر ایڈ میشن وفاقی اردو یونیورسٹی نے کہا یہ ٹیسٹ 6 ستمبر، بروز جمعہ  دوپہر 3 بجے ہونگے، طلبہ دوپہر 2 بجے ٹیسٹنگ سینٹر پر رپورٹ کریںگے۔

یادرہے کہ سندھ مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے اور  سمندری طوفان کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے آج رات یا کل صبح سندھ کی ساحلی پٹی تک سمندری طوفان بننے کا خطرہ ظاہر کیا ہے جس کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،صوبے کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News