یوکرین میں ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ

ukraine f16 crashed
کیپشن: ukraine f16 crashed
سورس: google

ویب ڈیسک :امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیاروں کو یوکرین پہنچانے کے چند ہفتوں بعد یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

 رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے تصدیق کی کہ گذشتہ پیر کو ایک F-16 لڑاکا طیارہ تباہ ہوگیا تھا اور اس کا پائلٹ مارا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روسی حملے کو پسپا کرتے ہوئے کریش ہونے سے قبل ایف 16 لڑاکا طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

طیارہ کیوں تباہ ہوا؟
ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ یوکرینی فوج سے تعلق رکھنے والا ایک F-16 لڑاکا طیارہ گذشتہ پیر کو ایک حادثے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ " پائلٹ کی غلطی کا نتیجہ" تھا۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اہلکار نے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ روسی فائرنگ سے نہیں مارا گیا، حالانکہ یہ واقعہ یوکرین میں داغے گئے روسی میزائل بیراج کے دوران پیش آیا۔ امریکی اہلکار کے مطابق’’ایسا نہیں لگتا کہ طیارہ گرنے کا واقعہ روسی فوجی کارروائی کا نتیجہ تھا‘‘۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کو اطلاع دی کہ ان کے ملک نے اس ہفتے حملوں کے دوران روسی میزائلوں کو مار گرانے کے لیے پہلی بار F-16 لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا۔

یوکرین کے قبضے میں موجود چند F-16 لڑاکا طیاروں میں سے ایک کے گرنے کی اطلاعات کئیف کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہیں، جس نے کئی مہینوں تک مغربی اتحادیوں سے ان جنگی طیاروں کے حصول کی اپیلیں کیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ سال یورپی یونین کو یوکرین کو ’ ایف سولہ‘ جنگی طیاروں کی فراہمی کی اجازت دی تھی۔

 کیف کو امید ہے کہ جدید مغربی طیارے اس کی افواج کو میدان جنگ میں فائدہ دیں گے خاص طور پر روسی میزائلوں کو مار گرانےمیں مدد کے ساتھ اگلے مورچوں پر فوجیوں کی حفاظت میں بھی مدد فراہم کریں گے۔
 

Watch Live Public News