ویب ڈیسک: کینٹ پولیس کی جانب سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
ملزم نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتارملزم عدنان اور متاثرہ لڑکی ایک ہی شاپ پر کام کرتے تھے۔ ملزم اچھی جاب دلانے کے بہانے لڑکی کوساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا اور متعدد بار زیادتی کی۔
ملزم عدنان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔