پنجاب حکومت نے2021 میں ویکسینیٹڈ پنجاب کا وعدہ بھی پورا کیا

پنجاب حکومت نے2021 میں ویکسینیٹڈ پنجاب کا وعدہ بھی پورا کیا
لاہور ( پبلک نیوز) ‏ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب حکومت نے2021 میں ویکسینیٹڈ پنجاب کا وعدہ بھی پورا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب تک 12 سال سے زائد عمر کے تقریباً 70٪ شہریوں یعنی 5 کروڑ 63 لاکھ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ 50 فیصد سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا بھی پنجاب پہلا صوبہ بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے کارکردگی کا گراف بھی شئیر کیا۔ پنجاب کی 12 سال سے زائد عمر کے 8 کروڑ 10 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جانی ہے۔ 29 دسمبر تک 5 کروڑ 63 لاکھ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ اب تک 4 کروڑ 5 لاکھ افراد کو ویکسین کی مکمل دو خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ پنجاب 50 فیصد افراد کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔