ڈیل اورڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں: گورنرپنجاب

ڈیل اورڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں: گورنرپنجاب
پبلک نیوز: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ حکومت اور وزیراعظم عمران خان آئینی مدت پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فروری اور مارچ کے اپوزیشن لانگ مارچ سےکچھ نہیں ہونے والا، تحر یک انصاف جیسی سیاسی طاقت کسی اور جماعت کے پاس نہیں۔ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان دونوں آئینی مدت پوری کریں گے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مارچ 2021 گزر چکا مارچ 2022 اور مارچ 2023بھی گزر جائے گا۔ ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔ اتحادی جماعتیں بھی وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہیں حکومت مضبوط ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ حکومت آئینی مدت پوری کر یگی الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ پاکستان تحر یک انصاف جیسی سیاسی طاقت کسی اور جماعت کے پاس نہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے کارکنان بھر پور تیاری کریں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔ انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام حکومت کا غریب عوام کے لیے تحفہ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔