جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی
مالاکنڈ: جمیعت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹرمولاناعطاالرحمن کا شمولیتی اجتماع سے خطاب، پی ٹی آئی کے سینیٹرفدامحمدخان کے فرزنداحتشام الحق نے جے یوآئی میں شمولیت کااعلان کر دیا.

ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرفدامحمد خان کے فرزند انجنیئراحتشام الحق اپنے سینکڑوں ساتھیوں و خاندان سمیت حکمران جماعت سے مستعفی ہو کر جمیعت علما اسلام میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر احتشام الحق کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نے قوم کو مایوس کیااس لئے جے یوآئی میں شمولیت اختیارکی۔ سینیٹرمولاناعطاالرحمن کا کہنا تھا کہ جے یوآئی وقتی اور جذباتی سوچ سے وجود میں نہیں آئی۔ عالمی قوتوں اوراسٹبلشمنٹ کی سرپرستی میں بننے والی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

سینیٹرمولاناعطاالرحمن نے کہا بلدیاتی الیکشن میں عوم نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کھوچکی ہے۔ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جڑیں کاٹ دیں۔ ستائس مارچ کو صوبہ بھر سے حکمران جماعت کاصفایاہوگا۔ پی ٹی آئی کو لانے والے آج شرمندہ ہیں ۔ یہ لوگ نہ گھر چلاسکتے ہیں اور نہ ملک ۔

انہوں نے مزید کہا یہ لوگ ایک گھرحوالے کرنے کے قابل نہیں تھے مگرپوراملک ان کے حوالے کیا گیا۔ حکومت نے صرف ایک کام کرکے نوجوانوں کو بے راہ کیا۔ حکومت اقرار کرے کہ ہم ملک چلانے کے اہل نہیں ۔ جمیعت علمااسلام آج بھی اپنے بیانیے پرکھڑی ہے ۔ ہم نے پندرہ ملین مارچ کرکے اس حکومت کے ارادے خاک میں ملادیئے۔ بڑے بڑے لوگ جے یوآئی میں شامل ہورہے ہیں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔