کرپشن میں کمی ، پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل 

کرپشن میں کمی ، پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل 

(ویب ڈیسک ) ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل  نے  180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سال 2023ء کی رپورٹ جاری کردی ہے۔جس  کے مطابق  پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر کو کم کرنے کے پوائنٹس میں 2 سکور کا اضافہ ہو اہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو کرپشن کے لحاظ سے فہرست میں 133 ویں نمبر پر رینک کیا گیا۔ کرپشن میں کمی ، پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوگئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے  180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ   پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی،   کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا اسکور 27 تھا۔   کرپشن میں کمی پرپاکستان کا اسکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت  میں   کرپشن میں کمی کی کوششوں کی تعریف  کی گئی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ  ریاستی ستونوں کی کاوشوں کے باعث کرپشن میں کمی آئی۔