جنگ زدہ فلسطینی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا گھروالوں سے رابطہ منقطع

جنگ زدہ فلسطینی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا گھروالوں سے رابطہ منقطع
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک :(شکیل خان) گول کیپررامی ہمادیہ  کا کہنا ہے کہ   گذشتہ 10 روز سےہماری ٹیم کےدو کھلاڑیو ں کا انکے گھروالوں سے رابطہ نہیں ہورہا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال ایشین کپ  میں   فلسطین اور قطر کے درمیان میچ کھیلا گیا۔  جس میں قطر نےفلسطین کو 1-2 سے شکست دی۔

فلسطینی  فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا۔گول کیپر رامی ہمادیہ نے بتایا کہ  گزشتہ 10 روز سےہماری ٹیم کےدو کھلاڑیو ں کا انکے گھروالوں سے رابطہ نہیں ہورہا، کھلاڑیوں کو نہیں معلوم   کے انکا خاندان کس حال میں ہے۔

رامی ہمادیہ نے کہا کہ  ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں، قطرکوہرا فلسطینی عوام کے چہروں پر دوبارہ خوشی لانا چاہتے تھے، شکست کےباوجود  ہمیں اپنی پرفارمنس پر فخر ہے، فلسطین اور غزہ کے عوام ہمیشہ سے ہی مضبوط رہے ہیں۔

Watch Live Public News