کیلی فورنیا(ویبڈیسک) گوگل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوگل اب اپنے سرچ انجن پر صارفین کو مزید معلومات دکھائے گا کہ انہیں مخصوص نتائج ہی کیوں دکھائے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو سوالات پوچھے گئے ہیں اب صارفین اس میں تفصیلات پر کلک کرسکیں گے کہ یہ نتائج تلاش کی گئی معلومات سے کس طرح مماثلت رکھتے ہیں تاکہ بہتر فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا معلومات متعلقہ ہے۔کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ گوگل اپنے سرچ انجن کے فراہم کردہ نتائج کے بارے میں صارفین کو مزید سیاق و سباق دینے کے لئے تبدیلیاں کر رہا ہے۔ اس سال کے شروع میں گوگل نے پینل متعارف کروائے تاکہ وہ صارفین کو ان معلومات کے ذرائع کے بارے میں بتائیں جو وہ دیکھ رہے ہیں۔ اس نے صارفین کو متنبہ کرنا بھی شروع کردیا ہے جب کوئی عنوان تیزی سے تیار ہورہا ہے اور تلاش کے نتائج قابل اعتماد نہیں ہوں گے۔