پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے تصدیق کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لٹر ہے۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47% ہوا لیکن پاکستان میں 11%ہوا۔ معاون خصوصی کے مطابق یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات بارہ بجے ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔