ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے خوف کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔   زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ 

  زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے دو ہفتے قبل بھی ژوب میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 5 اور گہرائی کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 106 اور 79 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔

Watch Live Public News