راولپنڈی پولیس نےبشریٰ بی بی کو9مئی کے 11کیسز میں نامزدکردیا

راولپنڈی پولیس نےبشریٰ بی بی کو9مئی کے 11کیسز میں نامزدکردیا
کیپشن: راولپنڈی پولیس نےبشریٰ بی بی کو9مئی کے 11کیسز میں نامزدکردیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں اہم پیشرفت  ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کے کیس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ،سردار لطیف کھوسہ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔

نیب نے عدالتی حکم پر جواب جمع کروادیا، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں، تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں جبکہ ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔

راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا ،ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا ۔

راولپنڈی پولیس کی جمع کروائی گئی رپورٹ میں بشری بی بی کو 9 مئی کے 11 کیسوں میں ملزم نامزد کر دیا گیا۔بشری بی بی کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج 11 مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کی گئیں۔سی پی او راولپنڈی کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد  ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت  5اگست  تک ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور نیب کو نوٹسسز جاری کیے تھے۔

Watch Live Public News