ویب ڈیسک: ڈیفنس کے علاقہ میں ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس سی کے علاقے میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر ساٸیکل پر 03 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روکنے کا اشارہ کیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔
فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ ڈاکوؤں کی شناخت شاہین اور محمد رفیق کے نام سے ہوٸی۔ گرفتار ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ایس پی کینٹ کے بیان کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری، جھپٹا کے 21 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔ تیسرا ڈاکو فاٸرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فرار ساتھی ڈاکو کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔