ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: پنجاب بھر کی غلہ منڈیاں 3 روز کیلئے بند

ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: پنجاب بھر کی غلہ منڈیاں 3 روز کیلئے بند
کیپشن: ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: پنجاب بھر کی غلہ منڈیاں 3 روز کیلئے بند

ویب ڈیسک: رواں مالی سال کیلئے پیش کردہ بجٹ کے اثرات نظر آنے لگے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر تنظیموں کے بعد اب غلہ منڈیوں میں بھی ہڑتال ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف اکبری منڈی کے تاجروں نے 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں غلہ منڈیاں بند رہیں گے۔

تاجر برادری نے تصدیق کی ہے کہ 31 جولائی بروز بدھ اکبری منڈی بند رہے گی۔ اکبری منڈی کے باہر تاجران کل دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے حالیہ عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکسز کے خلاف فیصل آباد میں بھی ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ غلہ منڈی، تمام دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ ملحقہ غلہ منڈی 31جولائی سے لے کر 02اگست تک مکمل طور پر بند رہیں گی۔

غلہ منڈی کے تاجروں نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے02اگست تک ناقابل عمل عائد کردہ ٹیکسز واپس نہ لیے تو06اگست سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک دن بدن بڑھتا جائے گا۔ 

Watch Live Public News