ٹرمپ پر حملے،ایلون مسک کی طنزیہ ٹوئٹ پر وائٹ ہاؤس نےبڑابیان دیدیا

ٹرمپ پر حملے،ایلون مسک کی طنزیہ ٹوئٹ پر وائٹ ہاؤس نےبڑابیان دیدیا
کیپشن: ٹرمپ پر حملے،ایلون مسک کی طنزیہ ٹوئٹ پر وائٹ ہاؤس نےبڑابیان دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری مرتبہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ اس احساس معاملے پر سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ کے مالک ایلون مسک کا طنزیہ ٹوئٹ سب کیلئے توجہ کا باعث بن گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ایلون مسک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں اپنے بیان میں  کہا کہ ’امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ہی حملے ہو رہے ہیں، جوبائیڈن اورکملا ہیرس کوکوئی مارنےکی کوششیں نہیں کررہا‘۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پرڈیموکریٹ پارٹی کی قیادت پرطنزکیا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کے بیانات کوغیرذمہ داراورمضحکہ خیزقراردےدیا۔

Watch Live Public News