دریامیں تیرتی لاشیں، ٹوٹی سڑکیں ، پل غرق، بھارت میں لینڈ سلائڈنگ سے تباہی

دریامیں تیرتی لاشیں، ٹوٹی سڑکیں ، پل غرق، بھارت میں لینڈ سلائڈنگ سے تباہی

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، حکام کا کہنا ہے کہ  مختلف حادثات میں 41 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کیرالا میں شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔  

خدشہ ہے کہ نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں، منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں اور پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  

Watch Live Public News