حسن شاہ،خلیل الرحمان نےمل کرویڈیووائرل کی،آمنہ کے ریمانڈ میں توسیع

حسن شاہ،خلیل الرحمان نےمل کرویڈیووائرل کی،آمنہ کے ریمانڈ میں توسیع
کیپشن: حسن شاہ،خلیل الرحمان نےمل کرویڈیووائرل کی،آمنہ کے ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک: معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں 2دن کی توسیع کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق دوران سماعت ملزمہ آمنہ عروج نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی تھا، وہ اس میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بریکنگ نیوز:عمران خان کا فوج سے مذاکرات کا اعلان

آمنہ عروج نے کہا کہ جج صاحب مجھے پھنسایا گیا ہے، میں نے رقم نہیں لی،حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی،حسن شاہ اور خلیل الرحمان نے مجھے بلیک میل کیا۔

خلیل الرحمان قمر کے وکیل نے کہا کہ جج صاحب میرا مؤکل درویش آدمی ہے۔

وکیل کی اس بات پر اے ٹی سی جج بولے درویش آدمی تو صبح 4 بجے تہجد پڑھ رہا ہوتا ہے، یہ کیسا درویش آدمی ہے؟

وکیل آمنہ عروج  نے کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج ہنی ٹریپ میں ملوث نہیں ہے،آمنہ عروج کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے،آمنہ عروج کو بھی ہنی ٹریپ کیا گیا،اے ٹی ایم سے پیسے حسن شاہ نے نکلوائے،ملزمہ آمنہ عروج نے کمرہ عدالت میں رونا شروع کردیا۔

آمنہ عروج  نے کہا کہ جج صاحب میری تین چھوٹی بہنیں ہیں ایک 8 سالہ چھوٹا بھائی ہے،میرے گھر میں کوئی اور کمانے والا نہیں ہے،میری تنخواہ سے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہورہا تھا،اس وجہ سے میں نے ماڈلنگ شروع کردی تھی۔

آمنہ عروج  نے مزید کہا کہ حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی بنا ہوا تھا وہ بھی اس میں ملوث ہے،جج صاحب مجھے بری طرح پھنسا گیا ہے میں نے رقم نہیں لی،حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی ہے،میرے والد صاحب بیمار ہیں مجھے حسن شاہ اور خلیل الرّحمٰان بلیک میل کررہا تھا۔

Watch Live Public News