پاکستان رینجرز (پنجاب) کی تعلیم کے شعبے میں تعاون

پاکستان رینجرز (پنجاب) کی تعلیم کے شعبے میں تعاون

ویب ڈیسک: رینجرز پبلک اسکولز اینڈ کالجز 1987 سے زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم دور دراز کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کر رہےہیں.

  رینجرز پبلک اسکولز کی تعداد 22 جبکہ کالجزکی تعداد 2 ہے اور یہ وفاقی تعلیمی بورڈ سےمنسلک ہیں۔ رینجرز بارڈراسکولز میں سرحدی علاقوں کےان مستحق بچوں کو تعلیم کی روشنی سےمنورکیا جاتا ہےجو ذرائع آمدورفت کے فقدان کے باعث اسکول نہیں جا پاتے۔

رینجرزانسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن سنہ 2000 سے قوتِ بصارت و سماعت اور سوچنےسمجھنے کی صلاحیتوں سے محروم خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت سے روشناس کر رہا ہے اورانہیں عملی زندگی میں دنیا کے قدم سے قدم ملانے کےقابل بنا رہا ہے.

رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن 1981 سےہنرمندی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، تکنیکی علوم کا یہ ادارہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد سے الحاق شدہ ہے. رینجرز کیڈٹ کالج یکم فروری2020 سے ماہراساتذہ کی زیرِنگرانی چکری میں کیڈٹس کی تیاری کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے.

رہبرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل سےمنظور شدہ ادارہ ہے جو 2017سےپاکستان رینجرز ( پنجاب) کےزیرِانتظام شعبہ طب میں علم کی راہیں روشن کر رہا  ہے۔ 
پاکستان رینجرز ( پنجاب) نےڈینٹِسٹری اورنرسنگ کےمیدان میں تعلیمی سہولیات کی کمی کومدِنظررکھتےہوئے 2024 میں رہبرکالج آف ڈینٹِسٹری اوررہبر کالج آف نرسنگ کا بھی آغازکردیاہے۔

Watch Live Public News