سراۓ عالمگیر:(پبلک نیوز) نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوۓ 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے.جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور اسکا شاگرد شامل ہیں.
مقامی رپورٹر کے مطابق لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 اور امدادی ادارے نہ پہنچ سکے،جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ ظاہر علی اور 30 سالہ اکرام شامل ہیں. دونوں افراد شدید گرمی کے باعث ٹرک روڑ پر روک کر نہر میں نہانے لگے،ٹرک ڈرائیور مردان سے سیالکوٹ عید کے لیے بکرے لینے جا رہے تھے.
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا جائے گا.