سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں فوری انتخابات کا انعقاد کرایا جائے، ورنہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا 63۔A کا محفوظ فیصلہ اہم ہوگا۔ 50 روپے پٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی۔ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلا لیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کے لئے سپریم کورٹ جائوں گا۔ فوری انتخابات کروا لیں ورنہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تو لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1542389798765207552?s=20&t=3ezIN1CzLc_37uksMnG-zw ان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جا رہا۔ حکمران عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔ جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے، اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہی آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دے رہے ہیں۔ کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت PPP کبھی MQM کو نہی دے گی۔چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد PTIکی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہی کرنی چاہیے۔آج پنجاب ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتاہے۔